بنیادی طور پر مجھے مختلف زبانیں سیکھنا پسند ہے۔ خاص طور پر مجھے فارسی سیکھنے کا شوق ہے۔جب میں نے باقاعدہ کلاسز لینا شروع کیں تو مجھے اس کے بارے میں کبھی علم نہیں تھا۔لیکن اب میں پہلے سے زیادہ جانتا ہوں۔ استاد بھی بہت مہربان ہے اور وہ یکساں توجہ دیتا ہے اور ہر ایک طالب علم سے یکساں سلوک کرتا ہے۔ مجھے یہ پلیٹ فارم بہت پسند آیا. لیکن ایک مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ فیس۔
- نئی زبان سیکھنے سے آپ کی مادری زبان کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔زبان، جہاں رابطے کا ذریعہ ہے وہیں پر نئے افراد، نئی تہذیب سے آشنائی کا بھی ذریعہ ہے۔
- جتنا انسان کا مختلف زبانوں پر عبور ہوتا ہےاتنا علم حاصل کرنے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔
- تجارتی،کاروباری دنیا میں بھی کئی زبانوں پر عبور رکھنے والے افراد کی اقتصادی ترقی وپیشرفت بھی کسی سے پوشیدہ امر نہیں۔
- دماغ اور زبان (Brain and Language ) جریدے میں آن لائن شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ایک سے زیادہ زبانیں بولنے والے افراد کا موازنہ ان لوگوں سے کیا گیا جو صرف ایک زبان میں روانی رکھتے تھے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ کثیر لسانی لوگ یک زبان لوگوں کی نسبت الفاظ کو سمجھنے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
- محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کثیر لسانی لوگ یک زبان لوگوں سے زیادہ تخلیقی ہوتے ہیں۔
علامہ اقبالؒ مرکز زبان کا انتخاب کیوں ؟
تعلیمی مراحل
رجسٹرڈ طلباء
ممالک
جاری کورسز
اساتذہ
اکثر پوچھے گئے سوالات
بعض کورسز کی ایک ٹرم تین ماہ پر مشتمل ہے اور بعض کورسز کی چار ماہ پر مشتمل ہے۔
فارسی یا عربی زبان اگر منظم انداز میں سیکھنے کی کوشش جائے تو دو ٹرمز(چھ ماہ) کے اندر سیکھی جاسکتی ہے۔
جی ہاں! آنلائن کورسز میں خواتین وحضرات کی کلاسز الگ الگ منعقد کی جاتی ہیں۔ لیکن بعض اوقات تعداد کم ہونے کی صورت میں اکٹھی بھی منعقد کی جاتی ہیں۔
آنلائن کلاسز معمولا رات بعد از مغربین پاکستان معیاری وقت کے مطابق منعقد ہوتی ہیں۔
جی ہاں!اگر کوئی فرد اپنی مصروفیات کی نوعیت کے باعث آنلائن کلاس میں شرکت نہ کرسکتا ہو اور پرائیویٹ کلاس لینا چاہےتو استاد فراہم کیا جاسکتا ہے۔البتہ اس کی فیس عام کلاس سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔
مرکز میں فارسی،عربی،انگلش اور غیر اردو زبان افراد کیلئے اردو زبان سکھائی جاتی ہے۔
کورسز کا تعلیمی مواد کتابوں،ورک بکس، تعلیمی ویڈیوز کی صورت میں ہر کورس میں داخلہ لینے کے بعد فراہم کیا جاتا ہے۔
جی ہاں! آنلائن کورسز کی فیس،آفلائن کورسز سے زیادہ ہے۔
داخلہ فیس جمع کروانے کے بعد کورس سے منصرف ہونے کی کسی بھی صورت میں ،فیس واپس نہیں کی جائے گی۔
جی بالکل!معیاری کارکردگی سے کورس مکمل کرنے پر مرکز کی جانب سے معتبر ڈپلومہ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔جو برقی صورت میں متعلقہ فرد کے ایمیل ایڈریس پر بھیجا جائے گا۔
اصول وقوانین
- داخلہ فارم میں پوچھی گئی تمام معلومات درست فراہم کریں۔
- داخلہ فارم اردو میں پر کیا جائے(رومن اردو سے گریز کریں)
- کسی بھی کورس میں داخلہ فیس جمع ہونے کی صورت میں حتمی شمار ہوگا۔فقط داخلہ فارم پر ہونے پر داخلہ حتمی شمار نہیں ہوگا۔
- کسی بھی کورس کیلئے جمع کروائی گئی فیس،کورس چھوڑنے یا عدم شرکت کے ارادے پر واپس نہیں کی جائے گی۔
- بیرون ممالک سے شرکت کرنے والے افراد کی فیس US$ کی بنیاد پر ہے لہذا دیگر جن ممالک کی کرنسی ڈالر ہے وہ فیس جمع کرواتے وقت US$کی موجودہ قیمت کے مطابق جمع کروائیں گے۔
- پاکستان اور ہندوستان سے شرکت کرنے والے افراد کی فیس وہاں رائج روپے کے اعتبار سے لکھی گئی ہے۔ڈالر میں لکھی گئی فیس دیگر تمام ممالک سے شرکت کرنے والے افراد کیلئے USڈالر میں لکھی گئی ہے لہذا اسی کے مطابق جمع کروائی جائے۔
- کلاس میں دس منٹ سےزیادہ تاخیر کرنے پر اس دن کی کلاس میں غیر حاضری شمار ہوگی۔
- ہر ٹرم میں تین سے زیادہ بغیر معقول عذر کے چھٹیوں کی بنیاد پر کورس سے خارج کیا جائے گا۔
- کسی بھی معقول عذر(لوڈ شیڈنگ،بیماری،ضروری مسافرت،نماز جنازہ میں شرکت وغیرہ) کی صورت میں مرکز کو بروقت مطلع کرنا ضروری ہوگا
- خواتین و حضرات کی کلاسوں کا انعقاد الگ کیا جائے گا۔لیکن تعداد حد نصاب سے کم ہونے کی صورت میں مشترکہ کلاس کا انعقاد کیاجائے گا۔
- کلاس کیلئے صبح/دوپہر/رات میں سے کسی ایک وقت کا انتخاب کرنا ہوگا۔
- کلاس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا۔
- کلاس ہفتہ اور اتوار کے علاوہ باقی ایام میں ہوگی۔
- کسی بھی وقت کی کلاس کیلئے 8 افراد سے کم تعداد ہونے کی صورت میں کلاس شروع نہیں ہوگی۔لہذا جونہی تعداد مکمل ہوگی کلاس شروع کی جائےگی۔
- تمام جنرل کلاسوں کے اوقات پاکستان معیاری وقت کے مطابق ہوں گے۔
- ہر ٹرم کے درمیان اور اختتام پر باقاعدہ امتحان لیا جائےگا اور اس امتحان میں معیاری کارکردگی کی صورت میں اگلی ٹرم میں شامل کیا جائے گا
- امتحان کتبی(written) اور شفاہی(oral) ہر دو انداز میں لیا جائےگا جس میں زبان کی چار مہارتوں کی صورتحال پرکھی جائے گی
- امتحان کے معین شدہ ایام میں بلاوجہ شرکت نہ کرنے پر دوبارہ امتحان نہیں لیا جائے گا
- ڈپلومہ سرٹیفکیٹ تینوں ٹرم معیاری کارکردگی سے مکمل کرنے کی صورت میں دیا جائے گا۔لہذا فقط کوئی ٹرم مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ نہیں دیا جائے گا۔
- ڈپلومہ سرٹیفکیٹ مستحق فرد کے ایمیل ایڈریس پر سافٹ کاپی میں بھیجا جائے گا۔لیکن باقاعدہ ہارڈ کاپی میں پوسٹ کرنے کیلئےسرٹیفکیٹ اور پوسٹ کی الگ سے رقم ادا کرنی ہوگی
اساتذہ
مرکز میں موجود تمام زبانوں کے سکھانے کیلئے ماہر ،تجربہ کار ،اہل زبان اساتید سے استفادہ کیا جاتا ہے ،جو سالہا سال سے مختلف جامعات اور زبان سکھانے کے اداروں سے تدریسی تجربہ رکھتے ہیں
فارسی زبان کے اساتذہ
عربی زبان کے اساتذہ
انگریزی زبان کے اساتذہ
شرکاء کے تاثرات

فارسی زبان کے کورس سے الحمدللہ نہ صرف فارسی سیکھی بلکہ ایران اور اسکی ثقافت سے بھی آشنائی ہوئی ۔ کلاس کا دوستانہ ماحول اور بہترین استاد نے فارسی سیکھنے کے جذبے کو مزید ابھارا ۔ الحمدللہ فارسی کی مشکل کتابیں بھی ترجمہ کر سکتی ہوں۔ یہ کورس بہت اچھا ہے ۔ اپنے وقت کے اچھے استعمال اور زبان پر عبور حاصل کرنا کا بہترین ذریعہ ہے۔

میرے لیے فارسی زبان کے سیکھنے میں کئی عوامل متحرک بنے مثلاً اہل ایران کے ساتھ ایک ولایت کا رشتہ ، خود ہمارے خطے میں فارسی کے تقریباً 60 فیصد الفاظ مستعمل ہیں اور ہمارے ادب ومذہب اسلام کا اچھا خاصہ مواد فارسی میں ہے۔ ترجمہ کتنا ہی بہترین کیوں نہ ہو اصل زبان کا لہجہ اور انداز اصل زبان میں پڑھنے سے بات زیادہ بہتر طور پر سمجھ آتی ہے ۔ "مرکز آموزش علامہ اقبال” کے زیر سایہ ہمیں طلبہ اور اساتذہ کا بہترین امتزاج میسر آیا اور الحمدللہ اپنے شوق اور لگن کے ساتھ ہم نے اس سے بھرپور استفادہ کیا ۔ اساتذہ کا خود اہل زبان ہونے سے لاشعوری طور پر فارسی سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوئی۔ اللہ کریم ادارے کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ان کی خدمات کو قبول فرمائیں ۔

میں مرکز آموزشِ زبان فارسی کی طالبہ ہوں ، مجھے پہلے بلکل بھی فارسی نہیں آتی تھی نہ ہی بول پاتی تھی اور نہ ہی سمجھ آتی تھی مگر اب جب سے میں نے فارسی کی کلاس جوائن کی ہے تب سے ماشاءاللہ بہت بہتری آئی ہے. اب سمجھ بھی آنے لگی ہے فارسی اور بولنا بھی شروع کیا ہے ، خانم کا پڑھانے کا طریقہ بھی بہت اچھا ہے۔اگر ایک بار میں کچھ سمجھ نہیں آتا تو وہ دوبارہ سے سمجھا دیتی ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ ابھی شروعات میں ہی ہم کافی کچھ سیکھ گئے ہیں تو انشاءاللہ آگے چل کر اور زیادہ گریپ مضبوط ہو جائے گی فارسی پر۔ بہت شکریہ خانم کا، مرکز آموزشِ زبان فارسی والوں کا کہ ہمیں ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جس سے مستفید ہو کر ہم معرفت تک با آسانی سے پہنچ سکتے ہیں ۔

میں ابھی فارسی کی تیسری ٹرم کی طالب علم ہوں۔ اس کے باوجود اس کورس سے مجھےبے حد فائدہ ہوا ہے۔ میں ابھی نومبر کے شروع میں زیارات پر ایران گئی تھی اور جتنا کچھ اب تک سیکھا ہے اس کی بدولت مجھے ایران کے لوگوں کی بات چیت بہت اچھے سے سمجھ آرہی تھی اور میں کافی حد تک اپنی بات بھی سمجھا پا رہی تھی۔ امید کرتی ہوں کورس کےاختتام پر روانی سے بول سکوں۔

الحَمْدُلله میں نے علامہ اقبال مرکز آموزش زبان فارسی سے ایک سال کورس کیا تھا بہت مفید رھا اس کورس کی سب سے بہترین بات جو مجھے لگی وہ ٹیچرز کا اہل زبان ہونا اس سے لب ولہجہ سیکھنے میں بہت مدد ملتی ہے گزشتہ دنوں میں زیارت کے لیے ایران گی اس سے پہلے بھی دو دفعہ سفر ایران کیا الحَمْدُلله لیکن اس دفعہ زبان جاننے کی وجہ سے بہت سہولت رہی بہت سی مشکلات صرف زبان جاننے کی وجہ سے حل ہوئی ہیں اور الحَمْدُ للہ ادارے کی طرف سے کلاسز میں کیونکہ بولنے کی مشق زیادہ کروائی جاتی ہے اس لیے بہت اچھے سے بات کر سکی اور مجھے سے کہیں ایرانی افراد نے سوال کیا کہ اتنی اچھی فارسی بولنی کیسے آئی؟ اس کے لیے میں مرکز کی بہت شکر گزار ہوں اور باقی وہ افراد جو فارسی سیکھنا چاہتے ہیں وہ ضرور علامہ اقبال مرکز آموزش زبان سے استفادہ کریں ایک ذمہ دار اور بہترین کام والا ادارہ اور افراد ہیں۔

السلام علیکم ، میں پروفیسر شازیہ فاطمہ اپنے زبان فارسی کے کورس جو حیات طیبہ کےذیلی شعبے” مرکز آموزش زبان علامہ اقبال” کے تحت منعقد کیا گیا تھا ، کے بارے اظہار خیال کرنا چاہتی ہوں ۔
یہ کورس بہت مفید رہا ، ایک لینگویج کورس میں جو خصوصیات ہونی چاہیئے وہ اس کورس میں موجود تھیں مثلاً سننا ، بولنا ، لکھنا ، سمجھنا۔
اس کورس کو مکمل کر کے میں کافی حد تک ان صلاحیتوں کو حاصل کر سکی ہوں ۔ اساتذہ کے حوالے سے بہتر یہی ہوتا ہے کہ خواتین کے لئے خواتین اساتذہ ہی مقرر کی جائیں اس لئے کہ کسی زبان کے کورس میں بلا جھجک بات چیت کے لئے آزاد ماحول مددگار ہوتا ہے۔ تمام اساتذہ نے بہت محنت کی اور دوران تدریس بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے ، ہر طالبہ کو انفرادی توجہ دی جاتی تھی ۔ اس کورس میں فقط زبان سکھانے پر ہی توجہ نہیں تھی بلکہ ساتھ ساتھ تربیتی نکات بھی بیان کئے جاتے تھے۔۔ میں آخر میں ایک دفعہ پھر شکر گزار ہوں مرکز آموزش زبان علامہ اقبال کی کہ انھوں نے اتنے مفید کورس کا انعقاد کیا ۔ دعا گو ہوں کہ خدا ادارے اور اسکی انتظامیہ اور معلمین کی خدمات کو قبول کرے اور مزید توفیقات میں اضافہ فرمائےْ

فارسی کا ایک سالہ ڈپلومہ جس نے واقعی ہم جیسے لوگ جو ایران پڑھنے نہیں جا سکے انکی ضرورت اور شوق کو گھر بیٹھے پورا کیا اور کسی کمی کا احساس اس لئے نہیں ہوا کیوں کہ اساتذہ اہل زبان تھی کہ جن سے تدریس لیتے ہوۓ محسوس ہوتا تھا جیسے ایران میں بیٹھ کر زبان سیکھ رہے ہوں ۔ الحمداللہ اب ہم فارسی کو مکمل طور پر سمجھ سکتے ہیں پڑھ سکتے ہیں اور بول بھی سکتے ہیں خود میں اپنی بات کروں تو محرم کے ایام میں اس کورس کے بعد اپنی مجالس کی تیاری کے لئے میں فارسی مواد سے استفادہ کرتی ہوں جس نے میری خطابت کو مزید نکھار دیا ہے ۔

مرکز آموزش زبان علامہ اقبال سے فارسی زبان کا دورہ کامیابی سے مکمل کر چکی ہوں
اس کورس کے اہم کلیدی نکات دیکھے جائیں تواس کورس میں مہربان ایرانی اساتید کی تدریسی روش حقیقی روش تھی جس سے آج کل کے ہمارے اساتید کوسوں دور ہیں
فارسی زبان کورس کی سب سے مزہ دار بات ہمیں زبان تاریخی شخصیات,تاریخی مقامات و دیگر ممالک کی تہذیب و ثقافت سے آشنائی کے ذریعے سکھائی گئی
اس دورہ میں اگر ایک طالبہ باقاعدگی سے ہر کلاس اور اس سے متعلقہ کام کرے تو وہ ایک ہی وقت میں زبان کے مخلتف مراحل لکھنا ,پڑھنا,بولنا ,سمجھنا سب سے آشنائی حاصل کر کے ابتدائی مرحلہ پر عبور حاصل کر سکتی ہے اور مزید مراحل بارہا تمرین کے ذریعے حاصل کر سکتی ہیں
درس و تدریس سے ہٹ کر کلاس کا ماحول ایک فیملی کی طرح ہوتا ہے
د کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس مرکز کے ذریعے کئی نعمات نصیب کیں۔
الحمدللہ رب العالمین

مرکز آموزش زبان علامہ اقبال سے میں نے پچھلے سال اپنا فارسی کا کورس مکمل کیا تھا جس سے میں کافی حد تک مطمئن ہوں۔ فارسی کورس کے اختتام پے مجھے الحمد للہ تقریبا 80 فیصد فارسی لکھنا، پڑھنا اور بولنا آرہا تھا۔ جو لوگ فارسی سیکھنے کے خواہش مند ہیں ان کو میں مرکز آموزش زبان علامہ اقبال ضرور تجویز کرنا چاہونگی اور ساتھ میں یہ بھی کہ فارسی آپ تب سیکھے جب آپ کو یقین ہو کہ آپ آگے اس زبان کا استعمال کرے گے اور آپ کے پاس فارسی بول چال والے افراد موجود ہو کیونکہ اگر آپ اس کی پریکٹس نہیں کرے گے تو آپ بہت جلد بھول جائینگے۔ آموزش زبان علامہ اقبال کی ایک خاص بات یہ بھی کہ آپ کو پورا فارسی کا کورس content فراہم کیا جاتا ہے جس میں نہ صرف پی ڈی ایف بلکہ آڈیوز اور ویڈیوز کی صورت میں بھی چیزیں بھیج دی جاتی ہیں۔ دوسری خاص بات کہ کلاس میں ہر بندے کو مکمل توجہ دی جاتی ہے، کورس کے اساتذہ آپ کے ساتھ بہت تعاون کرتے ہیں۔ شکریہ!

السلام علیکم! اس انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں سب سے اچھی چیز ان کی لگن اور طلباء کی موجودگی اور شرکت کو چیک کرنا ہے۔ میں نے ان کے ساتھ آن لائن سیکھنے کا حیرت انگیز تجربہ کیا ہے۔ میں فارسی سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کو میری طرح داخلہ لینے کی سفارش کروں گا۔ اللہ ان کو خوش رکھے۔

سلام علیکم، مجھے کافی عرصے سے فارسی زبان سکھانے والے کسی ایسے ادارے کی تلاش تھی جہاں سے مجھے آسان اور مؤثر انداز میں فارسی زبان سکھائی جائے ۔ اپنی ایک دوست سے مجھے اس ادارے کے بارے میں معلوم ہوا اور الحمدللہ اس کورس کی دو ٹرم کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد میں اس قابل ہوں کہ پڑھنا، لکھنا اور بولنا میں بہت آسانی سے کر لیتی ہوں۔ سب سے اچھی بات اس ادارے کی یہ ہے کہ اساتید بہت پرخلوص اور تحمل کے ساتھ درس دیتے ہیں، جتنی دفعہ سوال کرنا چاہیں، جب تک ہم کو مطمئن نہیں کر لیتیں، بتاتے رہتے ہیں۔ بہت جانفشانی اور محبت سے پڑھاتے ہیں۔ میں نے اپنے حلقہ احباب میں بھی اس ادارے کو متعارف کروایا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ زبان فارسی سیکھنے کے لیئے میں نے "مرکز آموزش زبان علامہ اقبال” ادارے کا انتخاب کیا

السلام علیکم! ، میں نے علامہ اقبال مرکز آموزش زبان سے فارسی زبان کا کورس کیا ہے۔ بہترین اہل زبان با اخلاق اساتید جو اپنے کام میں مخلص اور ماہر ہیں۔ وقت کی پابندی اور اصول کا خاص خیال رکھنے والی، ساتھ ہی مسلسل مدد کرتے رہنا کہ ان سے بہترین استفادہ کر سکیں۔ ہماری معلمہ بہت حوصلہ دینے والی اور خود شاگردوں کے غلطیوں پر حوصلہ کرنے والی بہترین استاد ہیں، ساتھ ساتھ ہم نے ان سے زبان کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھا۔ اس کورس میں کسی بھی زبان کی طرح، پڑھنا، لکھنا، سننا، اور بول چال ہر ایک کو جامع انداز میں سکھایا جاتا ہے ، تاکہ ہر زاویہ سے زبان پر عبور حاصل ہو- مزید یہ کہ روز مرہ کے ضروری امور سے وابستہ انتہائی با ثمر موضوعات مثلاً، ملاقات، خاندان، صحت، غذائیں، وغیرہ ہر ایک سے متعلق مکمل معلومات اور الفاظ معانی باقاعدہ تصویری شکل میں۔
نتیجہ : یہ کورس کرنے کے بعد اب فارسی مکمل سمجھ آجاتی ہے الحمدللّٰہ ، جب زیارت کے لئے ایران جانا نصیب ہوا تو وہاں اجنبی پن محسوس نہیں ہوا، کیونکہ زبان کا مسئلہ نہیں تھا زیارت کا ایک الگ ہی احساس رہا۔ اس کے علاوہ آغا رہبر کی باتیں اب ان کے ہی الفاظ میں سمجھنے کا الگ ہی لطف ہے۔
