Nowruz, a celebration of the beauty of nature

folder_openIranian culture
commentNo Comments

تہران – ارنا – نوروز، ایران کے قدیم قومی تہواروں میں سے ایک تہوار ہے جو اسلام سے پہلے بھی رائج تھا اور یہ ایرانی سال کے آغاز اور بہار کی آمد کا اور فطرت اور قدرت کے حُسن کا جشن ہے.

نوروز كے موقع پر بہار كي آمد كا استقبال جشن منعقد كيا جاتا ہے اور نوروز منانا ايراني قوم كي صديوں سے رائج ايك رسم ہے.

نوروز كا دوسرا نام زندگي ميں اميد اور اعتدال، امن، دوستي اور انساني وقار كا اظہار ہے اور ايراني قوم كے در ميان عيد نوروز كے دن جشن منانا ايك رائج رسم ہے.

**ايران اور نوروز كي پيدائش

نوروز فارسي زبان كا لفظ ہے جس كے معني "نئے دن” كے ہے. نوروز 21 مارچ بمطابق يكم فروردين يعني نئے شمسي سال كے آغاز كا جشن ہے.

ايران ميں جشن نوروز كوروش اور ہخامنشي بادشاہوں كے دور ميں بھي رائج تھا جنھوں اسے باقاعدہ طور پر قومي جشن قرارديا. اس دن وہ فوجيوں كي ترقي، مختلف مقامات، گھروں كي صفائي اور مجروموں كو معاف كرنے كے حوالے سے احكامات جاري كرتے تھے.

ہخامنشي بادشاہ داريوش يكم كے زمانے ميں تخت جمشيد ميں نوروز كي تقريب منعقد ہوتي تھي.
ان روايات اور تاريخي دستاويزات كے علاوہ نوروز كي تاريخ كے بارے ميں افسانوي كہانياں بھي ہيں جو ايران كي بعض قديمي كتابوں بالخصوص شاہنامہ فردوسي اور تاريخ طبري ميں بھي موجود ہيں. ان كتابوں ميں جمشيد اور كيومرث كو نوروز كے باني كہا گيا ہے.

ايراني دسترخوان ميں قدرت كے حُسن كي نشانياں
ايراني قوم عيد نوروز كو سال كے سب كے بڑے تہوار كے طور پر مناتي ہے. نيا سال شروع ہونے سے پہلے ہي لوگ اپنے گھروں كي صفائي شروع كر ديتے ہيں. اس كو "”خانہ تكوني”” كا نام ديا جاتا ہے. اس موقع پر لوگ ہر نئي چيز خريدنے كي كوشش كرتے ہيں. عيد نوروز سے پہلے بازاروں كي رونق ديكھنے كے لائق ہوتي ہے. بچے و بڑے سبھي عيد نوروز كے ليے نئے لباس و رنگين كپڑے خريدتے ہيں

نوروز كي ايك دلچسپ رسم يہ ہے كہ لوگ سال كے آغاز پر اپنے گھروں ميں ايك خصوصي دسترخوان بچھاتے ہيں جس پر سات مختلف اور مخصوص اشياء ركھي جاتي ہيں جن كا نام حروف تہجي كے مطابق "س” سے شروع ہوتا ہے. اس رسم كو "ھفت سين ” كا نام ديا جاتا ہے.

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed